”میچ سے پہلے فون پر اس سے بات ہوئی اور پھر۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کی حقیقت سامنے آ گئی، میچ سے چند لمحات قبل کس سے بات ہوئی؟ کرکٹر نے خود ہی بتا دیا

”میچ سے پہلے فون پر اس سے بات ہوئی اور پھر۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز کی شاندار ...
”میچ سے پہلے فون پر اس سے بات ہوئی اور پھر۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کی حقیقت سامنے آ گئی، میچ سے چند لمحات قبل کس سے بات ہوئی؟ کرکٹر نے خود ہی بتا دیا

  

اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز آئی پی ایل میں اپنے پہلے میچ کے دوران عمدہ بلے بازی سے سب کے دل جیت لئے اور اب انہوں نے اس کارکردگی کے پیچھے چھپی حقیقت بھی بتا دی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ میچ سے چند لمحات قبل ہی انہوں نے ایک فون کال کی تھی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ کے دوران اے بی ڈویلیئرز جب بلے بازی کرنے میدان میں آئے تو ان کی ٹیم شدید دباﺅ میں تھی کیونکہ ابتدائی پانچ اوورز میں ہی 3 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے تھے اور ٹیم اس قدر مشکلات کا شکار ہوئی کہ پہلے 15 اوورز میں صرف 71 رنز ہی بن سکے مگر اے بی ڈویلیئرز نے ناقابل شکست 89 رنز کی اننگز کھیل کر میچ انتہائی دلچسپ بنا دیا اگر وہ پھر بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے جب اے بی ڈویلیئرز سے اس بہترین کارکردگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے حیران کن انکشاف کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”میں نے تو خود کو بھی حیران کر دیا، یہ زیادہ دماغی چیز ہے، یہ ایسا نہیں ہے کہ آپ ایک ہی رات میں خراب کھلاڑی بن جائیں، جس زنگ کی آپ بات کر رہے ہیں وہ خود پر عدم اعتماد ہے جو کچھ دن پہلے سے مجھ پر طاری تھا۔“

انہوں نے بتایا کہ یہ عدم اعتماد صرف ایک فون کال کے ذریعے ختم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے میچ سے چند لمحات قبل اپنی اہلیہ کو فون کیا اور بتایا کہ میں خود پر اعتماد محسوس نہیں کر رہا۔ لیکن پھر میں نے خود کو بھی حیران کر دیا اور میچ کے دوران چند بہت ہی بہترین شاٹس کھیلیں۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جب کرکٹر سے پوچھا گیا کہ ان کی اہلیہ نے کیا مشورہ دیا تو ان کا جواب تھا کہ ”وہ حقیقت میں میرے بیٹے کے ساتھ سو رہی تھی، جب میں نے مشورہ مانگا۔ اس نے مجھے چند منٹ بعد دوبارہ فون کیا، اور بتایا کہ وہ میری حمایت کرتی ہے اور مجھے پرسکون رہنے کا کہا، وہ بھی آ رہی ہے، وہ کل پہنچ رہی ہے اور یہی میری انسپائریشن ہے۔“

مزید :

کھیل -