معروف سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایسا فحش ترین لطیفہ سنا دیا کہ معاملہ عدالت پہنچ گیا، بڑی مشکل میں پھنس گئے

معروف سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایسا فحش ترین لطیفہ سنا دیا کہ معاملہ ...
معروف سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایسا فحش ترین لطیفہ سنا دیا کہ معاملہ عدالت پہنچ گیا، بڑی مشکل میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے بعد بھارتی پنجاب کے وزیر اور معروف سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ کامیڈی شو کے دوران فحش لطیفے سنانے پر ان کے خلاف کارروائی کیلئے عدالت میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ ایچ سی اروڑا نے فحش لطیفے سنانے پر ان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ نے پنجاب کے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ٹی وی چینل پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کا نوٹس لیا جائے۔
اروڑا نے مزید کہا ہے کہ ” شو میں وزیر کی طرف سے ذو معنی (دوہرے مطلب) والی گفتگو کرنا نامناسب ہے۔“ انہوں نے چیف سیکرٹری سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ بھارتی پینل کوڈ کے تحت قابل سزا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
دوسری جانب نامعلوم وجوہات کی بناءپر نووجوت سنگھ سدھو نے شو کی ریکارڈنگ میں بھی حصہ نہیں لیا تاہم اس سے قبل انہوں نے یہ کہتے ہوئے شو میں اپنی گفتگو کا دفاع کیا تھا کہ ”اگر لوگوں کو ٹی وی میرے کام سے کوئی مسئلہ ہوتا تو وہ مجھے 43 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی نہ دلاتے۔ میں سہ پہر 3 بجے تک وزیر کی حیثیت سے کام کروں گا اور پھر ممبئی کی پرواز پکڑ لوں گا اور صبح 3 بجے تک شو کی ریکارڈنگ کرواﺅں گا۔“

مزید :

تفریح -