محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اہلکاروں نے بلاول بھٹی کی گاڑی پر لگی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار دی

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اہلکاروں نے بلاول بھٹی کی گاڑی پر لگی غیر نمونہ ...
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اہلکاروں نے بلاول بھٹی کی گاڑی پر لگی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر بلاول بھٹی بھی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے ان کی گاڑی پر لگی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار دی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگانا ممنوع ہے اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اس حوالے سے مہم کا آغاز کر رہا ہے۔

اسی مہم کے تحت آج بھی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 8 ٹیمیں لاہور شہر کے 4 مختلف مقامات پر موجود ہیں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کر رہی ہیں، قومی کرکٹر بلاول بھٹی بھی ایک ٹیم کے ’قابو‘ آ گئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹی معروف علاقے لبرٹی میں گول چکر کے قریب سے گزر رہے تھے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ بلاول بھٹی نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتارنے کی اجازت دیدی۔

مزید :

کھیل -