پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی داروں میں موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما اور سرما کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ  غائب ہو گئے

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پنجاب بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14اگست تک ہوں گی جبکہ موسم سرما کی چھٹیاں میدانی علاقوں میں 24دسمبر سے 31دسمبرتک اور پنجاب کے پہاڑی علاقوں مری ، کوٹلی ، ستیاں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20دسمبر سے 4مارچ تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان پہاڑی تحصیلوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 16جولائی سے 29جولائی تک کی جائیں گی ۔

مزید :

لاہور -