کلبھوشن یادیو کو ایک بار نہیں 100 بار پھانسی دینی چاہیے:مخدوم جاوید ہاشمی

کلبھوشن یادیو کو ایک بار نہیں 100 بار پھانسی دینی چاہیے:مخدوم جاوید ہاشمی
کلبھوشن یادیو کو ایک بار نہیں 100 بار پھانسی دینی چاہیے:مخدوم جاوید ہاشمی

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیو کو ایک بار نہیں 100 بار پھانسی دینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ کلبھوشن پر جرم ثابت ہوگئے اس لئے 100 بار پھانسی ملنی چاہیے،کلبھوشن نے پاکستانیوں کو قتل کرایا،کلبھوشن نے کراچی اور بلوچستان میں کئی لوگوں کے گھر اجاڑے،بھارت کو ایک قدم بھی اٹھانے سے پہلے ہماری ہزار سالہ تاریخ کو یاد رکھنا چاہیے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

قومی -