پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے

پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے
پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہنگری کے نائب وزیر اور پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے سے مشترکہ اقتصادی گروپ کا قیام بھی عمل میں آئے گا اور معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھیلیں گی۔ہنگری کے نائب وزیر کا کہنا تھاکہ ہنگری پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

قومی -