شرجیل خان نے لیگ اور ٹیم کے اہم آفیشل کا نام لے لیا، کیس کو”بند فائل“ بنانے کی تیاریاں شروع

شرجیل خان نے لیگ اور ٹیم کے اہم آفیشل کا نام لے لیا، کیس کو”بند فائل“ بنانے ...
شرجیل خان نے لیگ اور ٹیم کے اہم آفیشل کا نام لے لیا، کیس کو”بند فائل“ بنانے کی تیاریاں شروع

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ کیس میں عبوری معطلی کا شکار کرکٹر شرجیل خان نے ٹیم آفیشل کا نام لے لیا ہے جبکہ بڑے بڑے ناموں کے سامنے آنے کے ڈر سے مرکزی کردار ناصر جمشید کو بھی روپوش کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شرجیل خان نے لیگ اور خاص طور پر ٹیم کے ایک اہم آفیشل کا نام لیا ہے۔ پی ایس ایل سکینڈل کیس میں پیشیاں بھگتنے والے قومی کرکٹر شرجیل خان کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شرجیل خان کو اہم شخصیت نے بکی سے ملنے کا کہا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری جانب سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا دعویٰ بھی کھوکھلا ثابت ہونے کا امکان ہے اور باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لیگ اور کیس کے کرتا دھرتاﺅں کو ڈر ہے کہ ناصر جمشید شکنجے میں آگیا تو بڑے نام بے نقاب ہو سکتے ہیں۔ اس لئے ناصر جمشید کو روپوش کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -