سکیورٹی گارڈ پر تشدد، ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

سکیورٹی گارڈ پر تشدد، ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کیخلاف مقدمہ درج کرانے ...
سکیورٹی گارڈ پر تشدد، ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الائیڈ ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ پر تشدد کرنے پر ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے رانا شعیب ادریس کیخلاف مقدمہ سکیورٹی سپروائزر شبیر حسین کی مدعیب میں درج کرایا جائے گا۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی اس معاملے کو پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیاہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا گیا اور اس معاملے پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔یاد رہے کہ فیصل آباد کے علاقے تھانہ کھرڑیانوالہ اور حلقہ پی پی 55 سے ایم پی اے رانا شعیب ادریس نے گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ کو نشانہ بنایا تھا جبکہ وہ اس سے قبل بھی تھانہ کھرڑیانوالہ میں جاکر سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -