”پیسے جمع کر کے رکھیں دوبارہ کال کریں گے “، مغوی اشفا ق لغاری کے اہل خانہ کو افغان نمبر سے فون کال موصول

”پیسے جمع کر کے رکھیں دوبارہ کال کریں گے “، مغوی اشفا ق لغاری کے اہل خانہ کو ...
”پیسے جمع کر کے رکھیں دوبارہ کال کریں گے “، مغوی اشفا ق لغاری کے اہل خانہ کو افغان نمبر سے فون کال موصول

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری کے اغواءمیں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، اہل خانہ کو افغان نمبر سے کال موصول ہوئی ہے جس میں رہائی کے بدلے پیسوں کا تقاضا کیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے سے لاپتہ ہونے والے اشفا ق لغاری کے اغواءمیں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، اغواءکاروں نے مغوی کے اہل خانہ کو افغان نمبر سے کال کر کے کہا ہے کہ ”پیسے جمع کر کے رکھیں کسی بھی وقت دوبارہ کال کر یں گے “۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواءکاروں کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں رہائی کے بدلے کتنے پیسے درکار ہیں تاہم اشفاق لغاری کے اہل خانہ نے اس بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اشفا ق لغاری سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں جنہیں سپر ہائی وے سے اغواءکیا گیا تھا ۔

مزید :

کراچی -