قومی ٹیم کو سرفراز جیسے جارہانہ انداز رکھنے والے کپتان ہی کی ضرورت ہے :شاہد آفریدی

قومی ٹیم کو سرفراز جیسے جارہانہ انداز رکھنے والے کپتان ہی کی ضرورت ہے :شاہد ...
قومی ٹیم کو سرفراز جیسے جارہانہ انداز رکھنے والے کپتان ہی کی ضرورت ہے :شاہد آفریدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم کو سرفراز جیسے ہی جارہانہ انداز رکھنے والے کپتان کی ضرورت ہے ،ہمیں آگے بڑھنے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی ،میری دعائیں سرفراز کے ساتھ ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی بہترین کمبینیشن ڈھونڈ لے گا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفرید نے آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام فارمٹس میں آگے بڑھنے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے ۔پاکستان کیلئے کھیلنا میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میری کارکردگی میں اونچ نیچ آتی رہی ہے لیکن آپ 20سے 21سال کیئرئر میں اسے قبول کر سکتے ہیں ۔کرکٹ آپ کو ہسنانسے سے زیادہ رولاتی ہے ۔آفریدی کا کہناتھاکہ اس نے سب کچھ حاصل نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے کافی خواب پورے کر لیے ہیں ۔شاہد آفریدی 37سال کے ہیں اور انہیں اب تک 398ون ڈیز ،98 ٹی ٹوینٹی ،27ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ۔

مزید :

کھیل -