شاہین میچ کے ساتھ سیریز بھی لے اُڑے ،حفیظ اور شعیب نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا ،6وکٹوں سے شکست دیدی

شاہین میچ کے ساتھ سیریز بھی لے اُڑے ،حفیظ اور شعیب نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا ...
شاہین میچ کے ساتھ سیریز بھی لے اُڑے ،حفیظ اور شعیب نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا ،6وکٹوں سے شکست دیدی

  

گیانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  شعیب ملک کی سینچری اور محمد حفیظ کی 81 رنز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر  ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ 

وقار یونس اور انتخاب عالم سٹے بازوں کیساتھ روابط میں تھے : سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک سینچری سے 5 رنز دور تھے جبکہ پاکستان کو جیت کیلئے 4 رنز درکار تھے لیکن شعیب ملک نے چھکا لگا کر سینچری مکمل کرتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔اس سےقبل میچ کے آغاز میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار تھی لیکن محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹیم کو بڑا سہارا ملا ،حفیظ کے آوٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے ماہرانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 شاہینوں نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو  پہلی گیند پر ہی پہلی وکٹ گر گئی،بلے باز کامران اکمل بغیر کوئی سکور کیے پویلیئن لوٹ گئے ۔احمد شہزاد صرف 3 اور بابر اعظم 16  سکور کرنے کے بعد  آوٹ ہوئے،محمدحفیظ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز  نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ شروع کی تو پہلے بلے باز ایون لیوس 16 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے جبکہ دوسرے بیٹسمین والٹن 19 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ  ہوئے۔  کیرن پاو ل 23،پرمال 8، جیسن ہولڈر 12، جونیتھن کارٹر صرف 11 رنز بنا سکے ۔بلے باز جیسن محمد نے   59 اور  ہوپ  71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -