’اگر آپ کو دورانِ پرواز جھٹکوں سے ڈرلگتا ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر آپ کیلئے ہے، اب ہوائی جہاز کے مسافروں کو سفر کے دوران مسلسل جھٹکے لگاکریں گے کیونکہ۔۔۔‘ سب سے پریشان کن خبر آگئی

’اگر آپ کو دورانِ پرواز جھٹکوں سے ڈرلگتا ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر آپ ...
’اگر آپ کو دورانِ پرواز جھٹکوں سے ڈرلگتا ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر آپ کیلئے ہے، اب ہوائی جہاز کے مسافروں کو سفر کے دوران مسلسل جھٹکے لگاکریں گے کیونکہ۔۔۔‘ سب سے پریشان کن خبر آگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگوں کو فضائی سفر کے دوران ہوائی جہاز کے جھٹکوں سے بہت ڈر لگتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ’مستقبل میں دوران پرواز ہوائی جہازوں کو جھٹکے لگنے کی شرح میں اضافہ ہو گا اور اس کی وجہ تیزی سے رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں جنہیں ماہرین دنیا کو درپیش سب سے بڑا خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

جہاز کے کاک پٹ میں موجود وہ چیز جس نے معروف ائیرلائن کے پائلٹ کی جان لے لی، ایسا انکشاف منظر عام پر کہ جان کر دنیا کے تمام پائلٹس اور مسافروں کے اوسان خطا ہوجائیں گے

برطانوی یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ماہرین نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”موسمیاتی تبدیلیاں ہوا کے دباﺅ پر بھی شدت سے اثرانداز ہو رہی ہیں جس سے اس کی رفتار اور سمت میں تیزی کے ساتھ بار بار تبدیلی آنے لگی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ ہوا کے روئیے میں آنے والی یہ تبدیلی بھی شدید ہو گی جو ہوائی جہازوں میں زیادہ جھٹکوں کا باعث بنے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پاﺅل ویلیمز کا کہنا تھا کہ ” ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ مستقبل میں ہوائی جہاز کو دوران پرواز لگنے والے ہلکے جھٹکوں میں 59سے 75فیصد جبکہ شدید جھٹکوں میں 94سے 127فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -