مودی سرکار کاکلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف دونوں بھارتی ایوانوں میں قرارداد لانے کا فیصلہ ،اقوام متحدہ سے بھی رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا

مودی سرکار کاکلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف دونوں بھارتی ایوانوں میں قرارداد ...
مودی سرکار کاکلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف دونوں بھارتی ایوانوں میں قرارداد لانے کا فیصلہ ،اقوام متحدہ سے بھی رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈین جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے خلاف مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف دونوں ایوانوں میں قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا ،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کے قرارداد کا متن تیار کرنے کی اپیل کر دی ،تمام بھارتی سیاسی جماعتوں نے ہندوستانی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن یادو کو موت کی سزا سے بچانے کے لئے متحد ہو کر سر جو ڑ لئے،بھارتی جاسوس کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد رکوانے کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن یادوکو پاکستانی فوجی عدالت کی طرف سے موت کی سزا سنانے پر پاکستان کی سخت مذمت کی ہے،تمام سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ جاسوس کلبھوشن یادو کو بحفاظت بھارت واپس لانے کے لئے اقوام متحدہ میں پاکستانی عزائم کو بے نقاب کیا جائے ۔ دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کانگریس لیڈر ششی تھرور سے کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے خلاف دونوں بھارتی ایوانوں میں قرارداد لانے کے لئے ڈرافٹ تیار کرنے کی اپیل کی ہے ،جس پر ششی تھرور نے پارٹی لیڈر کی اجازت ملنے پر ڈرافٹ تیار کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ششی تھرور نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوجی عدالت کی طرف سے کلبھوشن یادو کو سزائے دینے کا ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ہم سب پر اثر پڑتا ہے،کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنا کر پاکستان نے بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی نہیں چاہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بین الاقوامی سطح پر لے جایا جائے، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت ہند دنیا کو یہ بتائے کہ کل کو ان کے کسی شہری کے ساتھ بھی پاکستان یہی برتاؤ کر سکتا ہے۔ششی تھرور نے کلبھوشن یادو کو پاکستانی فوجی عدالت سے پھانسی کی سزا کو جنیوا معاہدے کی بھی خلاف ورزی قرار دیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ زکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر بھی پاکستان کی مذمت کر نے کے لئے ششی تھرور کو ہی قرارداد تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -