میکسیکو سٹی میں کثیر المنزلہ زیر تعمیر پارکنگ پلازہ زمین بوس ہو گیا ، 7 مزدور دب کر ہلاک ، 10 زخمی

میکسیکو سٹی میں کثیر المنزلہ زیر تعمیر پارکنگ پلازہ زمین بوس ہو گیا ، 7 مزدور ...
میکسیکو سٹی میں کثیر المنزلہ زیر تعمیر پارکنگ پلازہ زمین بوس ہو گیا ، 7 مزدور دب کر ہلاک ، 10 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں  زیر تعمیر کار پارکنگ عمارت منہدم ہونے سے اس کے ملبہ میں دب کر  7  مزدور ہلاک اور  دیگرزخمی ہوگئے،امدادی کارروائیاں جاری ،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو  کے دارالحکومت میں ایک زیر تعمیر کار پاکنگ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی ،جس کے ملبے تلے دب کر عمارت میں کام کرنے والے 7 مزدور ہلاک ہو گئے ،امدادی ٹیموں نے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے 10 افراد کو  تشویش ناک حالت میں زندہ نکال لیا تاہم  زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے کے نیچے مزید افراد کے  دبے ہونے  کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،ریسکیو ادارے بلڈنگ کے ملبے سے کسی بھی زندہ یا مردہ شخص کی تلاش میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ شہر کے فائربریگیڈ محکمے کے سربراہ رول اسکیویل نے بتایا کہ ملبے کے نیچے اب بھی بہت سے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ میکسیکو کی مقامی میڈیا میں دکھائی جا رہی ویڈیو فوٹیج میں آگ کے انجن اور طبی سروس محکمہ کے کارکن راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ تاہم زیر تعمیر کار پارکنگ کے منہدم ہونے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔