پاکستانی معیشت کو تاریخ کے بلندترین تجارتی خسارے کا سامنا

پاکستانی معیشت کو تاریخ کے بلندترین تجارتی خسارے کا سامنا
پاکستانی معیشت کو تاریخ کے بلندترین تجارتی خسارے کا سامنا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن).پاکستان کو تاریخ کے بلند ترین تجارتی خسارے کا سامنا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ23ارب 38کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

چرچوں پر خود کش حملے، مصر میں 3 ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مارچ تک برآمدات 15ارب 11کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ جولائی سے مارچ تک درآمدات 38ارب 50کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں۔ادارہ شماریات کامزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ میں برآمدات میں 3اعشاریہ 6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 38اعشاریہ 80فی صد اضافہ ہوا۔

وہ وقت جب ایک پاکدامن، باپردہ خاتون باران رحمت کے نزول کا ذریعہ بن گئی

ادارہ شماریات کے اعداو و شمار کے مطابق مارچ میں ایک ارب 80کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جبکہ درآمدات 5 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

مزید :

بزنس -