آدمی نے شوقیہ کباڑیے سے سالوں پرانا روسی ٹینک خرید لیا، چند لاکھ روپے کا ٹینک جب کھول کر دیکھا تو اندر سے خزانہ نکل آیا، پل بھر میں امیر ترین آدمی بن گیا، یہ خزانہ ٹینک میں کس ملک کی فوج نے چھپایا ؟ روس نے نہیں بلکہ۔۔۔

آدمی نے شوقیہ کباڑیے سے سالوں پرانا روسی ٹینک خرید لیا، چند لاکھ روپے کا ٹینک ...
آدمی نے شوقیہ کباڑیے سے سالوں پرانا روسی ٹینک خرید لیا، چند لاکھ روپے کا ٹینک جب کھول کر دیکھا تو اندر سے خزانہ نکل آیا، پل بھر میں امیر ترین آدمی بن گیا، یہ خزانہ ٹینک میں کس ملک کی فوج نے چھپایا ؟ روس نے نہیں بلکہ۔۔۔

  

لندن (نیوز ڈیسک)پرانی اشیاء خریدنے کا شوق تو بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن برطانوی شہری نک میڈ نے تو کمال ہی کر دیا، انہوں نے ویب سائٹ eBay سے ایک پرانا ٹینک خرید لیا۔ یقیناًآپ کو بھی اس خریداری پر حیرت ہوئی ہو گی، لیکن اصل حیران کن واقعہ تو اس خریداری کے بعد پیش آیا۔ پرانے ٹینک کو خریدنے کے بعد نک اس کی جھاڑ پونچھ کر رہے تھے کہ اس کے اندر چھپایا گیا 20 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 30 کروڑ پاکستانی روپے) کا سونا برآمد ہو گیا۔ 

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 55 سالہ نک نے روسی ساختہ T54/69 ٹینک 30 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 45 لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدا تھا۔ وہ اپنے مکینک دوست ٹاڈ چیمبرلین کے ساتے ٹینک کا جائزہ لے رہا تھا کہ اس کی ایندھن کی ٹینکی کے اندر چھپائی ہوئی سونے کی ٹکیاں مل گئیں۔ نک کا کہنا ہے کہ ٹینک کے اندر سے سونے کی پانچ ٹکیاں ملیں جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 121پاؤنڈ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینک کے اندر سے سونا برآمد ہونے پر پہلے تو انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کریں لیکن پھر انہوں نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نک کو فوجی وہیکلز جمع کرنے کا شوق ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی نارتھ ہیمپٹن شائر میں اپنے فارم پر تقریباً 150 فوجی گاڑیاں رکھتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ٹینک سے برآمد ہونے والا سونا 90ء کی دہائی کے آغاز میں خلیجی جنگ کے دوران عراقی فوج نے کویت سے لوٹا تھا۔ غالباً ٹینک کے اندر بڑی مقدار میں سونا چھپایا گیا تھا جس میں سے کچھ اس کے اندر باقی رہ گیا تھا۔

نارتھ ہیمپٹن شائر پولیس سونے کی ٹکیوں کو تجزیے کے لئے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ نک کا کہنا ہے کہ اسے سونا واپس نہ بھی ملا تو کوئی بات نہیں اس کے پاس خوبصورت ٹینک تو ہے۔ واضح رہے کہ اس نے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -