چور نے سڑک پر خاتون سے موبائل چھین لیا لیکن پھر بھاگتا ہوا سیدھا ایک ایسی عمارت میں جاپہنچا کہ یہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گئی، کونسی عمارت تھی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

چور نے سڑک پر خاتون سے موبائل چھین لیا لیکن پھر بھاگتا ہوا سیدھا ایک ایسی ...
چور نے سڑک پر خاتون سے موبائل چھین لیا لیکن پھر بھاگتا ہوا سیدھا ایک ایسی عمارت میں جاپہنچا کہ یہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گئی، کونسی عمارت تھی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چینی پولیس نے ایک چور کو واردات کے محض چند سیکنڈ بعد ہی گرفتار کرلیا، لیکن کیسے؟ کیونکہ یہ احمق چورپرس چھین کر تیزی سے فرار ہوا اور پناہ کی تلاش میں ایک پولیس سٹیشن میں جا گھسا۔ 

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چور نے ایک راہ چلتی نوجوان خاتون سے پرس چھینا اور جب خاتون نے اس کے پیچھے بھاگنے کی کوشش کی تو وہ تیزی سے فرار ہوا اور بچنے کے لئے قریب ترین جو عمارت نظر آئی اس میں گھس گیا۔ اندر جاکر اسے پتہ چلا کہ یہ کوئی عام عمارت نہیں بلکہ لونگ گانگ ڈسٹرکٹ پولیس سٹیشن تھا۔

دریں اثناء خاتون بھی شور مچاتی پولیس سٹیشن میں داخل ہوئی اور اس کی شکایت پر وہاں موجو دپولیس اہلکار نے چور کر وہیں دبوچ لیا۔ اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے موبائل فون میں مگن تھی۔ اسی دوران چور نمودار ہوتاہے اور اس سے موبائل چھین کر بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ خاتون اس کے پیچھے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے مگر گیلے فرش پر پھسل جاتی ہے۔ چور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عمارت کا آہنی گیٹ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہوجاتا ہے، مگر بدقسمتی سے یہ ایک پولیس سٹیشن تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو علاقے کے بارے میں واقفیت نہیں تھی لہٰذا وہ چھپنے کی کوشش میں پولیس سٹیشن میں گھس گیا۔ ملزم کا نام چیانگ بتایا گیا ہے اور پولیس کے مطابق وہ حال ہی میں شینزین شہر میں پہنچا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -