’اب اگر کفیل نے غیر ملکی ملازمین کو آتے ساتھ ہی یہ چیز نہ دی تو بھاری جرمانہ کریں گے‘ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا، غیرملکیوں کو خوش کردیا

’اب اگر کفیل نے غیر ملکی ملازمین کو آتے ساتھ ہی یہ چیز نہ دی تو بھاری جرمانہ ...
’اب اگر کفیل نے غیر ملکی ملازمین کو آتے ساتھ ہی یہ چیز نہ دی تو بھاری جرمانہ کریں گے‘ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا، غیرملکیوں کو خوش کردیا

  

دمام (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے کفیلوں کو خبردار کردیا ہے کہ اگر وہ گھریلو خادماؤں کو لینے کے لئے خود ائیرپورٹ پر نہیں پہنچیں گے تو انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق وزارت محنت و ترقی کے ترجمان خالد ابا الخیل کا کہنا تھا کہ جن گھریلو خادماؤں کو ائیرپورٹ پر کوئی لینے نہیں آتا انہیں 15 دن کے لئے حفاظتی مرکز پر رکھا جاتاہے، جس کے بعد انہیں کسی اور کفیل کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خادمہ کے حفاظتی مرکز میں گزارے ہر ایک دن کے بدلے کفیل کو 150 ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

مشرقی صوبہ کے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کرنل معلہ العطیبی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کفیل خادمہ کی آمد کے 12 گھنٹے تک بھی اسے لینے نہ آئے تو اسے ہاؤس میڈ افیئرز آفس منتقل کردیا جاتاہے۔ کفیل خادماؤں کی آمد کے متعلق معلومات ابشیر پورٹل کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں۔ وہ اس پورٹل کے ذریعے کسی اور کی ذمہ داری بھی لگاسکتے ہیں کہ وہ خادمہ کو لے سکے تاکہ انہیں خود نہ جانا پڑے۔

واضح رہے کہ کفیلوں کی جانب سے بھی یہ شکایات سامنے آچکی ہیں کہ ائیرپورٹ پر پہنچنے والی خادماؤں کو لینے کے لئے انہیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایک کفیل کا کہنا تھا کہ اسے ائیرپورٹ پر تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد خادمہ کو اپنے ساتھ لے جانے میں تقریباً چھ گھنٹے کا انتظار کرنا پڑا۔

مزید :

عرب دنیا -