مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت ، عالمی برادری سے نوٹس کی اپیل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت ، ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت ، عالمی برادری سے نوٹس کی اپیل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، گزشتہ دو روز کے دوران 12 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اس ظلم کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کشمیر میں مزید چار نوجوانوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بھارتی دہشتگرد فورسز کے ہاتھوں 2 روز کے دوران 12 کشمیری شہید ہو چکے ہیں جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کی نسل کشی رکوائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -