پی آئی اے نے تاخیر سے آنے پر صائمہ اور سید نور کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی انتظامیہ نے تاخیر سے آنے پر اداکارہ صائمہ اوران کے شوہر سید نور کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ صائمہ اور ان کے شوہر سید نور پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تو عملے نے انہیں تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچنے پر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکارکردیا جس پرصائمہ نے پی آئی اے اسٹاف کو اپنا تعارف بھی کروایا لیکن اسٹاف اداکارہ اور ان کے شوہر کو لے جانے کے لیے رضا مندنہ ہوا جس پر دونوں کو مایوس گھر لوٹنا پڑا۔