عمران خان پانامہ فیصلے کے ٹھیکیدار نہ بنیں، یہ قومی نہیں سیاسی مسئلہ ہے: مریم اورنگزیب

عمران خان پانامہ فیصلے کے ٹھیکیدار نہ بنیں، یہ قومی نہیں سیاسی مسئلہ ہے: مریم ...
عمران خان پانامہ فیصلے کے ٹھیکیدار نہ بنیں، یہ قومی نہیں سیاسی مسئلہ ہے: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ فیصلے کے ٹھیکیدار نہ بنیں، پانامہ قوم کانہیں عمران خان کا سیاسی مسئلہ ہے، عمران خان جھوٹ،نااہلی اور فسادی سیاست سے پوری قوم کا صبرآزمارہے ہیں۔

امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا:آئی ایس پی آر
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب  نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کو 2018 میں پاکستان سے رخصت کریں گے، عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کی طرف رخ کریں، انہیں پاکستان کے عوام مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ کیس کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے یہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں،عمران  خان الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ کا جواب دیں، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں، سوال کا جواب گالی سے نہ دیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آرٹیکل 62، 63 پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں دیں۔

مزید :

قومی -