کینٹ کچہری میں بجلی 7گھنٹے معطل ،متبادل سپلائی نہ ملنے سے عدالتی عملہ کو کام میں مشکلات کا سامنا
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری میں بجلی 7گھنٹے معطل متبادل سپلائی نہ ملنے سے عدالتی عملے کو کام میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
کینٹ کچہری میں بجلی صبح 8بجے سے بند ہونے سے عدالتی عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،کچہری کے 4جوڈیشل مجسٹریٹ جنریٹرز کے سہولت سے بھی محروم ہیں ،جنریٹرز اور متبادل بجلی نہ ہونے کے باعث 4عدالتوں کے سٹینو گرافر کا کام ٹھپ مقدمات کا اندراج بھی نہ ہوسکا جوڈیشل مجسٹریٹس کو بھی کام میں مشکلات کا سامنارہا جوڈیشل مجسٹریٹز لائٹ نہ ہونے کے باوجود اندھیرے میں کام کرتے رہے کینٹ کچہری میں بجلی نہ ہونے سے کام بھی سست روی کا شکار رہا اور سائلین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔