میری اور ساتھیوں کی جان اس ملک کے غریب بچوں کی امانت ، مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کروں گا: مصطفی کمال

میری اور ساتھیوں کی جان اس ملک کے غریب بچوں کی امانت ، مطالبات منوائے بغیر ...
میری اور ساتھیوں کی جان اس ملک کے غریب بچوں کی امانت ، مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کروں گا: مصطفی کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میری اور میرے ساتھیوں کی جان اس ملک کے غریب بچوں کی امانت ہے، دھرنے کے دوران میری جان بھی چلی جائے تو بھی مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کروں گا۔

کلبھوشن یادیو ملک دشمن ، پھانسی کے حق میں ہیں، میرے دوستوں کے اغوامیں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے: آصف زرداری

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہ میں کسی صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے لولی پاپ میں آنے والا نہیں ہوں۔ ہم شہر کی تباہی کو برسوں سے دیکھ رہے ہیں،بچوں کو ان کے والدین دودھ، پانی اور دیگر بنیادی اشیا ئے ضرورت خرید کر نہیں دے سکتے۔ جن کے ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے تھا وہ بچے پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ بیڈ گورننس دینے والے حکمرانوں کو بار بار توجہ دلائی مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا ،ہم نے کسی کو نہیں بلایا سب لوگ خود آ رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ہم نے جو 16نکاتی ایجنڈا دیا ہے اس سے دست بردار نہیں ہونا بلکہ اس پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہنا ہے۔

عالمی’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ کی تیاریاں مکمل ،ملکی و غیر ملکی مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے ،کانفرنس میں پیش کیا جانے والا بیانیہ اور اسلامی فکری اتحاد مسلم امہ کے مسائل کے حل کی بنیاد بنے گا :طاہر اشرفی

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے کے ساتویں روز آج خواتین اور اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

کراچی -