اسلامی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے داخلوں کی بندش, جامع مسجد کی عدم تعمیر کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

اسلامی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے داخلوں کی بندش, جامع مسجد کی عدم ...
اسلامی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے داخلوں کی بندش, جامع مسجد کی عدم تعمیر کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ نے جامعہ میں مسجد کی تعمیر، ایچ ای سی کی جانب سے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے داخلوں کی بندش،فیسوں میں اضافے اور ہاسٹلز کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، طلبہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیا ۔

میری اور ساتھیوں کی جان اس ملک کے غریب بچوں کی امانت ، مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کروں گا: مصطفی کمال

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات انتظامیہ کے رویے اور بد انتظامی کے خلاف میدان میں نکل آئے۔ طلبہ نے الزام عائد کیا کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمسائل کاگڑھ بن چکی ہے۔ انتظامی نااہلی کی وجہ سے جامعہ مسائل کا گڑھ بن چکی ہے۔ طلبہ نے انتظامیہ کو مسائل کے حل کے لئے 2دن کا موقع دیا ہے اور مسائل حل نے ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی کے سامنے دھرنے کی دھمکی دے دی۔

کلبھوشن کا مقدمہ پاکستانی قوانین کے عین مطابق چلایا گیا،فیصلے کے بعد پاک بھارت کشیدگی بڑھے گی ،سول حکومت کو مقدمے کا علم نہ ہونے کا تاثر درست نہیں:پرویز مشرف

دوسری جانب طلبہ کے احتجاج کے بعد انتظامیہ نے ایڈمن بلاک کے تمام دروازوں کو بند کردیااور طلبہ سے بات چیت کے لئے کوئی بھی فرد سامنے نہیں آیا۔

مزید :

اسلام آباد -