وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے, پانامہ فیصلے کے بعد قوم شکر ادا کریگی:عمران خان کی شیخ رشید اور بابر اعوان سے گفتگو

وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے, پانامہ فیصلے کے بعد قوم شکر ادا ...
وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے, پانامہ فیصلے کے بعد قوم شکر ادا کریگی:عمران خان کی شیخ رشید اور بابر اعوان سے گفتگو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کے فیصلے پر پاکستانی قوم صبر کر رہی ہے، بعد میں شکر ادا کریگی، وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے، اس بار آرٹیکل 62 اور 63 کی اصل تشریح پانامہ کیس میں ہو گی، یہ سرجیکل تشریح ہو گی پانامہ ٹرائل آف دی سنچری اور ججمنٹ آف سنچری ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بنی گالا میں ملاقاتیں کیں جن میں پانامہ کیس کے محفوظ شدہ فیصلے اور فیصلہ آنے کے بعد کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے پر پاکستانی قوم ابھی صبر کر رہی ہے بعد میں شکر ادا کریگی، وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کے بچوں کے خلاف آیا تو وہ وزیر اعظم کیخلاف ہی ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ اس بار آرٹیکل 62 اور 63 کی اصل تشریح پانامہ کیس میں ہو گی، یہ سرجیکل تشریح ہو گی، پانامہ ٹرائل آف دی سنچری اور ججمنٹ آف سنچری ہو گا۔

مزید :

اسلام آباد -