حساس ادارے اور تبلغی مرکزکی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار،کومبنگ آپریشن میں 53مشتبہ افراد تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

حساس ادارے اور تبلغی مرکزکی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ...
حساس ادارے اور تبلغی مرکزکی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار،کومبنگ آپریشن میں 53مشتبہ افراد تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ابدالی روڈپر واقع تبلیغی مرکز اور حساس ادارے کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار کر لیا گیا جبکہ دربار شاہ رکن عالم سے دو برقع پوش مشکوک افراد پکڑے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ابدالی روڈپر واقع تبلیغی مرکز اور حساس ادارے کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو ملتان پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ تبلیغی مرکز کو بم سے اڑانے کی دھمکی 15 کو موصول ہونے کے بعد پولیس افسران و ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں،پولیس افسران نے فوری طور پرسیکیورٹی بڑھا کر بھاری نفری تعینات کر دی جبکہ پولیس نے دربار شاہ رکن عالم کے احاطے سے دو برقع پوش مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران گلشن آباد، باغ لانگے خان ،نیو ملتان،شاہ رکن عالم کالونی اور دیگر علاقوں سے 53 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ملتان پولیس کی جانب سے اہم مقامات کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان -