معروف بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو پنجاب ایسوسی ایشن نے ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘‘سے نواز دیا

معروف بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو پنجاب ایسوسی ایشن نے ’’لائف ٹائم ...
معروف بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو پنجاب ایسوسی ایشن نے ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘‘سے نواز دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف اور لیجنڈ مسلمان اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو پنجاب ایسوسی ایشن نے ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘‘ دے دیا ،ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے لیجنڈ اداکار کو یہ اعزاز ان کے گھر جا کر حوالے کیا ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’اے بی پی نیوز‘‘کے مطابق بھارتی فلموں کے لیجنڈ ا اور سدا بہار داکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو بھارتی ’’پنجاب ایسوسی ایشن ‘‘ کی طرف لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ،ایسوسی ایشن کے عہدے داروں اور اہم شخصیات نے یہ ایوارڈ ا بھارت کے سب سے بڑے اداکار کو ان کے گھر جا کر دیا ۔اس موقع پر دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ پنجاب ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گذار ہوں اور فخر محسوس کر رہاہوں ۔94سالہ بھارتی اداکار گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں ،اس موقع پر بھی وہ انتہائی ضعیف اور کمزور دکھائی دے رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی موجود تھیں ۔اپنی بیماری اور مقاہت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کے فضل اور اپنے چاہنے والوں کی دعا ؤں کی بدولت پہلے سے بہتر ہیں ۔واضح رہے کہ دلیپ کمار کی پردہ سکرین کی زینت بننے والی آخری فلم ’’قلعہ‘‘ تھی جو 1998ء میں ریلیز ہوئی جبکہ اسی سال انہیں ’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ‘‘ اور 2015ء میں پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔

مزید :

تفریح -