آئی پی ایل :دہلی ڈیئر ڈیولز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو 97 رنز سے شکست دیدی

آئی پی ایل :دہلی ڈیئر ڈیولز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو 97 رنز سے شکست دیدی
 آئی پی ایل :دہلی ڈیئر ڈیولز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو 97 رنز سے شکست دیدی

  

پونے(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی پی ایل کے نویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو 97 رنز سے شکست دیدی، بلے باز سیمسن 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کو سرفراز جیسے جارہانہ انداز رکھنے والے کپتان ہی کی ضرورت ہے :شاہد آفریدی

تفصیلات کے مطابق دہلی ڈیئر ڈیولز کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائزنگ پونے سپر جائنٹ  نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم کریز پر نہ جما سکی اور پہلے بلے باز  راہانے 10 سکور کرنے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے جبکہ دوسرے بلے باز  بھی 20 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے۔پلیسز نے 8،تری پاتھی نے 10،سٹوکس نے 2، بھاٹیا نے 16،زامپا نے 5 اور دندا نے 7 رنز بنائے۔معروف بلے باز ایم ایس دھونی بھی زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 11 سکور کرنے کے بعد آوٹ ہوگئے اور پوری ٹیم 108 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

قبل ازیں دہلی ڈیئر ڈیولز کے بلے باز سیمسن نے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ہورس 38 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔بلے باز پانت نے 31،بلنگز نے 24،مورس نے 8 جبکہ انڈر سن نے صرف 2 رنز بنائے۔رائزنگ پونے سپر جائنٹ کی جانب سے زامپا ، عمران طاہر اور چاہار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

T20 -