روس امریکہ کا ساتھ دے یا کھل کربشار الاسدکی حمایت کرے :امریکی وزیر خارجہ کا دو ٹوک پیغام

روس امریکہ کا ساتھ دے یا کھل کربشار الاسدکی حمایت کرے :امریکی وزیر خارجہ کا ...
روس امریکہ کا ساتھ دے یا کھل کربشار الاسدکی حمایت کرے :امریکی وزیر خارجہ کا دو ٹوک پیغام

  

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر روس  امریکہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ کھڑا ہو یا پھر ایران، حزب اللہ اور بشار الاسد کا ساتھ دے۔

پاکستان دنیا میں کشکول لئے نہیں گھوم رہا، ضرب عضب پر 3 سال میں 10 ارب روپے خرچ ہوئے: اسحاق ڈار

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں دنیا کے سات بڑے صنعتی ملکوں پر مشتمل گروپ سیون (جی سیون)کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے موقع پر شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے علیحدہ سے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میںامریکہ کے "ہم خیال" ممالک کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں گروپ سیون کے ارکان کے علاوہ اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے عہدیدار بھی شریک تھے۔ ہم خیال ممالک کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ آیا روس واقعی ہی شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا یا یہ صرف روس کی نااہلی تھی۔

حساس ادارے اور تبلغی مرکزکی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار،کومبنگ آپریشن میں 53مشتبہ افراد تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام کے عوام کی تکلیفوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ روس اس مستقبل کا حصہ بن سکتا ہے اور اہم کردار ادا کرسکتا ہے یا پھر روس ان گروپوں کے ساتھ اپنا اتحاد برقرار رکھے جو کہ ہمارے خیال میں روس کے طویل المدت مفاد میں نہیں ہوگا۔دوسری جانب ٹلرسن بدھ کو روس کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -