آپریشن رد الفساد ،سیکیورٹی اداروں اور پولیس کی راولپنڈی میں کارروائی ،190 گھروں کی تلاشی ، 4 مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

آپریشن رد الفساد ،سیکیورٹی اداروں اور پولیس کی راولپنڈی میں کارروائی ،190 ...
آپریشن رد الفساد ،سیکیورٹی اداروں اور پولیس کی راولپنڈی میں کارروائی ،190 گھروں کی تلاشی ، 4 مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

  

راوپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا پیر ودھائی کے علاقوں خیابان سرسید اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن،1 سو 90 گھروں اور 20  دکانوں کی تلاشی  کے دوران 4 مشکوک افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد ،مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل۔

نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن رد الفساد کے سلسلہ میں سیکیورٹی اداروں  اور پولیس نے راولپنڈی میں پیر ودھائی کے علاقوں خیابان سرسید اور ملحقہ علاقوں میں  مشترکہ کومبنگ و سرچ  آپریشن کے دوران 190گھروں اور 20 دکانوں کی مکمل تلاشی لی اور لوگوں کے کوائف چیک کئے گئے ،دوران آپریشن سیکیورٹی اداروں نے 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر 3 پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں ۔حراست میں لئے گئے مشکوک افراد کو  مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

راولپنڈی -