9سالہ لڑکی نے مودی کے خلاف مقدمہ کردیا

9سالہ لڑکی نے مودی کے خلاف مقدمہ کردیا
9سالہ لڑکی نے مودی کے خلاف مقدمہ کردیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک9سالہ بھارتی لڑکی نے مودی کے خلاف ماحولیاتی آلودگی کے لئے اقدامات نہ کرنے پر مقدمہ کردیا ہے۔ یہ مقدمہ نیشنل گرین ٹربینونل نامی خصوصی عدالت میں درج کرایا گیا ہے۔

جرمنی میں فٹبال کلب کی بس کے قریب دھماکہ، ایک کھلاڑی زخمی

بھارتی میڈیا کے مطابق ریدھیما پانڈے نامی لڑکی نے اپنی درخواست میں مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔مقدمہ نیشنل گرین ٹریبیونل یا این جی ٹی (NGT) نامی خصوصی عدالت میں درج کیا گیا ہے جو ماحولیاتی تنازعات سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اب اسی عدالت میں ریدھیما پانڈے اس شکایت کے ساتھ ایک مقدمے میں حکومت مخالف فریق بن گئی ہے کہ حکومت تحفظ ماحول سے متعلق ملکی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

روس امریکہ کا ساتھ دے یا کھل کربشار الاسدکی حمایت کرے :امریکی وزیر خارجہ کا دو ٹوک پیغام

میڈیا کے مطابق ریدھیما پانڈے نے این جی ٹی میں دائر کی گئی درخواست  52 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ شہری ایک ایسے بھارتی باشندے کے طور پر انصاف کی خواہش مند ہے، جسے باقی تمام بھارتی شہریوں کی طرح ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے شدید قسم کے خطرات لاحق ہیں۔ مقدمے میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومت کو حکم دے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصان دہ اثرات کو کم سے کم بناتے ہوئے تحفظ ماحول کے لیے سائنسی بنیادوں پر ایک مئوثر اور دیرپا حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی ساخت آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ جان کر آپ فوری طور پر اپنا ہاتھ دیکھیں گے

عدالت نے اس مقدمے میں ملکی وزارت ماحولیات اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ سے دو ہفتوں کے اندر اندر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت جو دنیا میں آبادی کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ دنیا کے سب سے گندی آب و ہوا والے دس آلودہ ترین شہروں میں سے چار بھارت میں ہیں اور پوری دنیا میں فضائی آلودگی کی وجہ سے جتنی بھی انسانی ہلاکتیں ہوئی تھیں، ان میں سے نصف سے زائد انسان صرف بھارت میں ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -