ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری فیز Iکی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں ،خالد عیاض

ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری فیز Iکی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں ،خالد عیاض

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹرجنر ل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالدعیاض خا ن نے کہا ہے کہ بی او ٹی کی بنیاد پر تیار کئے جانیوالے پلے لینڈ’’ فن دنیا‘‘اور فوڈ کورٹ پر آنے والی لاگت کی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں تاکہ ان منصوبوں کے حوالے سے طے کردہ اور آنیوالی لاگت کا اندازہ لگایا جا سکے ۔انہوں نے یہ بات سفاری زو لاہور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر کام کی رفتاربارے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو سید ظفر الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈ کوارٹرزمحمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی اینڈ ریسرچ عامر مسعود،پلے لینڈ’’ فن دنیا‘‘ اور فوڈ کورٹ کے کنٹریکٹرزاور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام بھی موجود تھے۔ڈی جی جنگلی حیات نے اجلاس میں موجود افسران پر زوردیا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری فیز Iکی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں تاکہ فیز IIکاکام جلدشروع کیا جاسکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جاری منصوبوں کیلئے 353ملین روپے مختص کئے گئے تھے اور ان میں سے 288ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ ڈی جی جنگلی حیات نے سفاری زو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فیز Iکے باقی کاموں کی تکمیل کیلئے بقیہ 68.363ملین روپے کا حصول یقینی بنایا جائے تاکہ ان جاری کاموں کو مکمل کیا جا سکے۔خالد عیاض خان نے ’’کچا سائیکل ٹریک‘‘ ، سو و نےئرشاپ ،پونی رائیڈ ،ای ٹکٹنگ،بگھی رائیڈ ،ہارس رائیڈ ،کیمل کارٹ،وغیرہ کے حوالے سے جاری کردہ ٹینڈرز کے تحت کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے سفاری زولاہورکے باتھ رومز، سنیک ہاؤس اور فیڈنگ سٹورکا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود حکام کوبعض معاملات پر فوری احکامات بھی جاری کئے ۔ مزیدبراں ڈی جی جنگلی حیات نے سفاری زو کے گرد چاردیواری کی تعمیرکے حوالے سے جاری کام اورلائن سفاری، ٹائیگر سفاری اور مرکز ی دروازے کی تعمیر و مرمت بارے بھی بریفنگ لی۔ خالد عیاض خان کو بتایا گیا کہ سفاری زو میں جانوروں کی کمی کو پورا کرنے اور ان کی صحت مند افزائش کیلئے جلو پارک سے پاڑہ ہرن کے دو جوڑے ،4میل اور2فی میل سپاٹڈڈےئرجبکہ چھانگا مانگاسے 2میل اور3فی میل پاڑہ ہرنمنتقل کردیے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایاگیا کہ رواں سال مالی سال کے دوران سفاری زو لاہور میں5شیرکے بچے ،نیل گائے کے 2بچے ، سپاٹڈ ڈےئرکے 2بچے ، مفلن شیپ کے 4بچے مسکووی ڈکس کے 45چوزے ، ٹری ڈک کے 15چوزے جبکہ کامن گیز کے 15چوزے پیدا ہوئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -