SAPکی استعمال کے 5سال مکمل ہونے پر کے الیکٹرک کو مبارکباد

SAPکی استعمال کے 5سال مکمل ہونے پر کے الیکٹرک کو مبارکباد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرپرائز سافٹ ویئر بنانے والے ممتاز عالمی ادارے SAPنے کے الیکٹرک کو SAP IS-U کے کامیاب استعمال کے پانچ سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔SAP IS-Uبلنگ کیلئے دنیا کا بہترین سسٹم ہے جو کارکردگی کو یقینی بناتا ہے اور انسانی مداخلت کو ختم کرکے شفافیت پیدا کرتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے الیکٹرک SAP IS-U استعمال کرنے والی پاکستان کی واحد یوٹیلٹی ہے جس کی بدولت ادارہ اپنے صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔اس سسٹم پر عمل درآمد سے شکایت کے تیز ترین ازالے کے علاوہ تمام کاروبار اور آپریشنز کو ایک نظام میں لایا گیا ہے۔ کے الیکٹرک اپنے صارفین کوون-ونڈو آپریشنز کے ذریعے بہتر خدمات فراہم کررہا ہے جبکہ SAPکی بدولت دیگر کاروباری سرگرمیوں کو بھی ٹریک کرنا آسان ہے۔ کے الیکٹرک نے صارفین کو خدمات فراہم کرنے میں اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔SAP نے کے الیکٹرک میں مختلف پروجیکٹس کو مکمل کیا جن میں ERPِِ، IS-U ، CRM، OpenText اور SuccessFactors شامل ہیں۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق’’ہم کمپنی کے تمام آپریشنز میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال پر یقین رکھتے ہیں جس سے صارفین کی توقعات کے مطابق مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ہماری تمام تر توجہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مسلسل مرکوز ہے جس کی بدولت ہم نے ناصرف نیٹ ورک آپریشنز اورمینٹی ننس کو بہتر بنایا ہے بلکہ فالٹ کو تلاش کرنے ، بلنگ اور ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کے نظام میں بھی بہتری آئی ہے۔ ‘‘کے الیکٹرک نے اپنے نظام میں صارفین پر مرکوز متعدد ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں جس میں Genesys،کمپلینٹ ہینڈلنگ بذریعہ ویب اور سوشل میڈیا شامل ہیں۔اس کے علاوہ صارفین ادارے کے 29آئی بی سیز سے بھی رجوع کرسکتے ہیں جبکہ کے الیکٹرک کی موبائل وینز صارفین کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -