ویرات کوہلی نے آﺅٹ کر کے گالی نکالنے والے نوجوان بھارتی کھلاڑی کیساتھ وہ کام کر دیا کہ آئندہ کسی سینئر کھلاڑی کو گالی نکالنے کی ہمت نہیں کرے گا، تفصیلات جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

ویرات کوہلی نے آﺅٹ کر کے گالی نکالنے والے نوجوان بھارتی کھلاڑی کیساتھ وہ کام ...
ویرات کوہلی نے آﺅٹ کر کے گالی نکالنے والے نوجوان بھارتی کھلاڑی کیساتھ وہ کام کر دیا کہ آئندہ کسی سینئر کھلاڑی کو گالی نکالنے کی ہمت نہیں کرے گا، تفصیلات جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی بہت سے یادیں ہیں جو کبھی نہیں بھلائی جا سکیں گی لیکن شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کی وکٹ لینے کے بعد جشن نہ منانے کا فیصلہ، وہ لمحہ ہے جو پاکستانی ساری زندگی نہیں بھول پائیں گے کہ شاہین آفریدی نے سینئرز کے احترام کی ایک نئی مثال قائم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کیوین پیٹرسن نے بھارت سے ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا، پسندیدہ کرکٹر ہونے کے باوجود وہ کچھ کہہ دیا کہ سب حیران رہ گئے، تصویر میں ایسا کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو بھی کیوین پیٹرسن پر غصہ آئے گا 

شاہین آفریدی کی ہر جانب سے تعریف کی گئی لیکن دوسری جانب بھارتی کھلاڑی ہیں، جو اپنے سینئرز کی عزت کرنا تو دور کی بات، انہیں گالی دینے سے بھی نہیں کتراتے۔ اس کی تازہ ترین مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب مایہ ناز بھارتی بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی کو ایک جونیئر کھلاڑی نتیش نے آﺅٹ کیا اور پھر ناصرف بھرپور جشن منایا بلکہ اپنی قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کرکٹرز ویرات کوہلی کو گالی بھی دی۔

نتیش رانا نے اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ ہی کھیلی ہے اور انٹرنیشنل ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے لیکن سینئر کھلاڑی کیلئے اپنائے گئے روئیے پر تنقید کی زد میں آئے اور ان ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی مگر اب ویرات کوہلی نے اس نوجوان کھلاڑی کیساتھ ایسا سلوک کر دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کو گالی نکالنے کی ہمت نہیں کرے گا۔

ویرات کوہلی نے سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی دکھانے ایک بیٹ تحفے میں دیا ہے جس کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے نتیش رانا نے لکھا ”جب کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک آپ کی حوصلہ افزائی کرے، تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔ اس بلے کیلئے شکریہ، ویرات کوہلی بھائی یہ وہ حوصلہ افزائی ہے جس کی مجھے ضرورت تھی“

نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرنے پر ہر کوئی ویرات کوہلی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے نوجوان کی حوصلہ افزائی کی ہے جس کے باعث وہ ناصرف مزید بہتر کھیلے گا بلکہ آئندہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کو گالی نکالنے کی ہمت بھی نہیں کرے گا۔ لیکن اس کیساتھ ہی بھارتیوں نے ویرات کوہلی کو گالی دینے پر نتیش کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آئی پی ایل کے ایک میچ میں کمنٹری کیلئے 5 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی لیکن۔۔۔“ بازید خان نے اتنی بڑی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتائی تو پاکستانیوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا، کیا وجہ تھی اور مذاق کیوں اڑایا گیا؟ دیکھ کر آپ کو شدید غصہ آ جائے گا 

ملک نامی صارف نے لکھا ”تم نے ویرات کوہلی کو گالی دی تھی؟؟؟“

منتھن نے لکھا ” باپ باپ ہوتا ہے“

عثمان میمن نے لکھا ”تم نے ویرات کوہلی کو گالی کیوں دی تھی؟“

ترنز فلیب نامی صارف نے لکھا ”لیکن تم نے ویرات کوہلی کا احترام نہیں کیا۔۔۔ سیکھو کچھ“

یادا نے لکھا ”گالی کیوں دی تھی ابے تو نے ویرات کو۔۔۔ ابھی تو بچہ ہے سدھر جا نہیں تو انڈیا ٹیم میں کیا گلی کرکٹ میں بھی جگہ نہیں ملے گی“

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل