پلوشہ خان کا وزیر اعظم عمران خان پر مودی سے مک مکا کرنے کاالزام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ حکومت نے مودی سے مک مکا کیاہواہے ، دنیا مودی کو گالیاں دے رہی ہے اور عمران خان نے مودی سے مک مکا کررکھا ہے ، حکومت یہ راز بتا دے کہ مودی سے عمران خان کی کیامحبت ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم کو جب لوگ بھوکے مررہے ہیں ، ایسے موقع پر بھی اس کے سوا کچھ نہیں سوجھتا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری پر کیس کتنے ہیں ؟اور ان کا کیا کرنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کے وزیر اعظم ہیں کہ وزیر خارجہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت پاکستا ن پر حملہ کرسکتا ہے اور یہ مودی کی جیت کی دعا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی وزیر اعظم کے منہ سے اس قسم کا بیان تاریخ میں کبھی نہیں سنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مودی سے مک مکا کیاہواہے ، دنیا مودی کو گالیاں دے رہی ہے اور عمران خان نے مودی سے مک مکا کررکھا ہے ، حکومت یہ راز بتا دے کہ مودی سے عمران کی کیامحبت ہے ؟