وزیراعظم نے 9ممالک سے کمرشل اتاشیوں کو ناقص کار کردگی پر واپس بلوا لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے برازیل ، ارجنٹائن اوربرطانیہ سمیت 9ممالک میں کمرشل اتاشیوں کی ناقص کارکردگی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے واپس بلوا لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے متعلقہ وزارت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے فریم ورک بنایا جائے۔یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو اجلاس کے دوران بتائی گئی ،کمیٹی نے وزارت خارجہ کی جانب سے بروقت بریفنگ نہ دینے پربرہمی کااظہارکیا،اجلاس چیئرمین ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی زیرصدارت میں ہوا۔