آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا:محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا:محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا:محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، قلات، سکھر، لاڑکانہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں، آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔سب سے زیادہ گرمی مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، میرپورخاص، شہید بینظر آباد میں پارہ 43 جبکہ ٹنڈوجام، چھور، حیدرآباد اور سکرنڈ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔