احتساب اور کرپشن کے خلاف جہاد پی ٹی آئی کا منشور ہے

احتساب اور کرپشن کے خلاف جہاد پی ٹی آئی کا منشور ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرونگ پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ احتساب اور کرپشن کے خلاف جہاد تحریک انصاف کا منشور ہے جس کے بل بوتے پر عوام نے بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر غیر جمہوری قوتوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اب ان کے دن ختم ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم تمام عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ،نون لیگ اور پیپلز پارٹی جتنا مرضی چیخ لے ،ان کے راہنماؤں کی آخری منزل جیل ہے کیونکہ جس قدر ان دونوں پارٹیوں نے پاکستان کو لوٹا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔بلا امتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا ۔گھر میں چھپ کر عوام کو آگے کرنے والے لیڈر نہیں بزدل ہوتے ہیں ۔