جماعت اسلامی پر امن جدوجہد سے اسلامی انقلاب لائیگی،عنصر صہیب

جماعت اسلامی پر امن جدوجہد سے اسلامی انقلاب لائیگی،عنصر صہیب

لاہور (پ ر) جماعت اسلامی کے رہنما حافظ عنصر صہیب ہنجرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مقصد پر امن جمہوری انداز میں جدوجہد کے ذریعے ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔ عوام کو اب یہ سمجھنا چاہیے کہ مسائل کا واحد حل ملک میں دین اسلام اور جماعت اسلامی کی صاف شفاف دیانت دار و ایماندار قیادت میں ہے، اب آئندہ آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں عوام اپنا ووٹ جماعت اسلامی کے کرپشن سے پاک دین دار اور پڑھی لکھے امیدواروں کو دیں اور اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عنصر صہیب ہنجرا نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو انتخابات میں عوامی فلاح و بہبود اور ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیا تھا بدقسمتی سے موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ثابت ہو رہی ہے، ہر آنیوالے دن کے ساتھ عوام پر نئے مصائب کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ پٹرول ، بجلی ، گیس، ادویات بلکہ تمام اشیاء میں بے تحاشہ مہنگائی موجود ہ حکومت کی شاندار کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کا مقصد اللہ کے دین کے غلبے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔

صہیب

مزید : میٹروپولیٹن 1