ایرانی سیلاب زدگان کیلئے امدادی طیارے بھیجنا خوش آئند ہے ،اعجاز عالم
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے عمران خان کی جانب سے ایران کیلئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی جہاز کے دو طیارے بھیجنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ہمراہ کھڑی ہے اور ایران سے دیرینہ تعقات کی بنیاد ہی بھائی چارہ و محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ 03ہفتوں سے ایران کے کچھ علاقوں کو بد ترین سیلاب کا سامان ہے ،جسکی وجہ سے ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق 70سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے جبکہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں اور مکانوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
اعجازعالم