ماضی میں کرپشن کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی، سعدیہ سہیل

ماضی میں کرپشن کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی، سعدیہ سہیل

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سابق ادوارمیں ہونیوالی لوٹ مار کے باعث عوام کو بدحالی کا سامنا کرنا پڑا ماضی کی کرپشن اور نااہلی کی سزا ان عناصر کو ضرور ملے گی جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب تحریک انصاف کا منشور ہے کڑے احتساب ‘ کرپشن اور نااہلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ پچھلے ادوار میں ملک کو جس بے دردی سے لوٹا گیا اور عوام کے پیسے سے اپنی تجوریاں بھری گئیں‘ عوام کو ریلیف دینے کے نعرے اور دعوے تو کئے گئے لیکن عملاً عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔ اس وقت وطن عزیز جس معاشی بحران سے دوچار ہے‘ یہ اسی کا شاخسانہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1