پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹریننگ سکولز کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹریننگ سکولز کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)صوبہ بھر میں محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکولزکا سفرکامیابی سے جاری و ساری ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر 26اضلاع میں قائم ٹریننگ سکول کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔لیول 1 ٹریننگ کورس میں 10 ہزار 567 جبکہ لیول 2 میں 494 افراد کی تربیت مکمل کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں قائم ٹریننگ سکول کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں خوراک کے شعبہ سے منسلک 11 ہزار سے زائد فوڈ ورکرز کی ٹریننگ مکمل کی گئی ہے۔لیول 1 ٹریننگ کورس میں 10 ہزار 567جبکہ لیول 2 میں 494 افراد کی تربیت مکمل کی گئی ہے۔لاہور میں978، گوجرانوالہ1488، راولپنڈی1508، فیصل آباد 1815، بہاولپور1011 ،ساہیوال 1034، سرگودھا 781، ڈی جی خان601 اور ملتان میں 1351 افراد نے سہولت سے فائدہ اٹھایاہے۔لیول 2 ٹریننگ کورس میں 147 افراد کی ٹریننگ بھی کروائی گئی۔لاہورمیں224، فیصل آباد93 جبکہ گوجرانوالہ میں114 فوڈ ہینڈلرز کولیول 2 کی تربیت دی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لیول1 ٹریننگ کورس میں ذیادہ تر افراد ریسٹورنٹ انڈسٹری سے آتے ہیں۔کم پڑھے لکھے افراد کے لیے خوراک کے شعبہ میں کام کرنے میں عملی تربیت ذیادہ موثر کردار ادا کرتی ہے۔ پنجاب بھر کے 26 اضلاع میں ٹریننگ سکول کام کر رہے ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول کا دائرہ کار باقی اضلاع میں پھیلانے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکولز میں بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے۔