کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا مقابلہ
لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان میں جاری ’’تقریبات یوم اقبالؒ ‘‘ کے سلسلے میں آج دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔