انارکلی بازار میں پارکنگ پلازہ قائم کرتے ہوئے ٹریفک مسائل ختم کئے جائیں

انارکلی بازار میں پارکنگ پلازہ قائم کرتے ہوئے ٹریفک مسائل ختم کئے جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم کے جنرل سیکریٹری لاہور متین الرحمن نے کہا ہے کہ انارکلی بازار ایشیا ء کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر قسم کی اشیاء ضروریہ کی خریداری کے لئے اندرون اور بیرون ملک سے لو گ آتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ابھی تک انارکلی بازار میں کوئی پارکنگ پلازہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا ایک معمولی بات ہے ،عوام کو تو پریشانی کا سامنا رہتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ تاجر برادری بھی شدید مسائل کا شکا رہے میر ی حکومت سے اپیل ہے کہ فور طور پر انارکلی مارکیٹ کے لئے الگ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا اعلان کیا جائے تاکہ انارکلی کا حقیقی حسن بحال ہو سکے ۔