چودھری قدیر اور جاوید اکرم تاجرو ں کے مسائل حل کریں گے،جمشید بھٹی

چودھری قدیر اور جاوید اکرم تاجرو ں کے مسائل حل کریں گے،جمشید بھٹی

لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چیئرمین انصاف بزنس فورم لاہور جمشید بھٹی نے چوہدری قدیر کو آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کا نائب صدراور چوہدری جاوید اکرم کو جوائنٹ سیکرٹری بننے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ دونوں شخصیات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ان کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے یہ بہت ہی لائق صدتحسین بات ہے کہ دونوں راہنماؤں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیاہے اور انشاء اللہ امید ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران کی ولولہ انگیز ٹیم دونوں راہنماؤں کے شانہ بشانہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کر دے گی۔کیونکہ اچھی نیت سے شروع کیا گیا کوئی بھی کام نامکمل نہیں رہتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1