نوازشریف کی بیماری پر ڈرامے بازی جاری ہے،اعجاز چودھری

نوازشریف کی بیماری پر ڈرامے بازی جاری ہے،اعجاز چودھری

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف کو رہائی سے ابھی تک تاحال اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا،نوازشریف کی بیماری پرڈرامے بازی جاری ہے ، کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری اور رحم کی اپیل پر نواز شریف کو 6ہفتوں کے لیے رہائی ملی ، نواز شریف کی بیماری کا پول کھل چکا ہے مقصد صرف رہائی تھا ، نواز شریف علاج کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو نا چاہتے ہیں جوکسی صورت ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ مافیا کے فرنٹ مین آہستہ آہستہ قانون کی گرفت میںآرہے ہیں ،نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک کی بنیادیں تک ہل گئیں اورعوام کو بد ترین غربت اورمہنگائی کا سامنا کرنا پڑا،قوم کے اربوں، کھربوں لوٹنے والے ضرور احتساب کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،آج پوری قوم نواز شریف اور زرداری سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ انہوں نے اپنے دورہ اقتدار میں اس طرف کیوں توجہ نہ دی، غریب کے دلوں میں بسنے والوں نے غریبوں کو کھربوں روپے کا مقروض کردیا آج ان ہی کی شاہ خرچیاں کا خمیازہ حکومت بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقتور کا پاکستان میں کبھی احتساب نہیں ہواجب ان پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے تو ان کی چوری نہیں جمہوریت خطرے میں آ گئی ہے، چوری بچانے کے لیے بلاو ل نے ٹرین مارچ کیا ، بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ ایک فراڈیے کے فرند ہیں وہ و قت دورنہیں جب سندھ کے عوام کواس جبرسے نجات ملے گی۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1