برائٹ فورسز سکولز کی برانچز کی تقریب تقسیم انعامات کا مین برانچ میں اہتمام
چوہنگ(نامہ نگار) برائٹ فورسز سکولز کی تمام برانچز کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا اس کے لیے مین برانچ میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔اس تقریب کی صدارت ڈاکڑ ندیم آصف چوہدری ڈائریکٹر برائٹ فورسز نے کی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ملک ندیم کھوکھر بارا ایم پی اے،سردار کامل عمر سابق ایم این اے، رانا جاوید عمرراہنماءPP171 پی ٹی آئی،اویس بھٹی ایڈووکیٹ راہنماتحریک انصاف،پروفیسر لطیف نظامی ملک راشد صدیق کھوکھر سابق ٹاؤن ناظم اقبال ٹاؤن،میاں افتخار احمد چیئرمین UC259، عہدیداران پریس کلب صدر ڈویژن، عہدیداران پریس کلب چوہنگ، عہدیداران نیشنل پریس کلب مانگا، عہدیداران مین بازار چوہنگ تھے۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں والدین،تمام برانچز کی وائس پرنسپلز و کوآرڈینیٹرز،تمام سٹاف اور سٹوڈبٹس نے شرکت کی ۔ تقریب میں سٹوڈنٹس نے رنگا رنگ پروگرامز ، ٹیبلوز ، تقاریر اور خاکہ جات بھی پیش کیے ۔ پوزیشن ہولڈرز 438 سٹوڈنٹس میں شیلڈز اور برانچ ٹاپ کرنے والے سٹوڈنٹس میں قد آور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گیءں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکڑندیم آصف چوہدری نے کہا کہ تعلیمی ترقی معاشی اور سماجی ترقی ہے ۔زندہ قومیں تعلیمی میدان میں پیش پیش ہوتی ہیں۔ ملک ندیم کھوکھر بارا نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اورمزید محنت کرنے کی تلقین کی۔سردار کامل عمر نے کہا بچوں نے غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین پرفارمنس پیش کرکے دل جیت لیے اور سٹوڈنٹس کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ والدین کی خوشی بھی قابل دید تھی۔