شوکت خانم ہسپتال کی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی ایوارڈ کی تقریب کل ہوگی

شوکت خانم ہسپتال کی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی ایوارڈ کی تقریب کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کارپوریٹ اداروں اور مخیرحضرات کی نظر میں ایک با اعتماد ادارہ ہے۔ اسی لیے ہر سال سینکڑوں کارپوریٹ ادارے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کو مستحق مریضوں کے علاج کے لیے زکوٰۃو عطیات فراہم کرتے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے اپنے ان تما م سپورٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ہسپتال سے نمایاں تعاون کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی ایوارڈ 11اپریل کومنعقد کیا جائے گا۔