حکومت مقبول قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرے ،حسن مرتضیٰ

حکومت مقبول قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرے ،حسن مرتضیٰ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت مقبول قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرے ،ہم میدان میں نکل آئے تو حکومت کہیں نظر نہیں آئے گی ، ہم نے اپنے کارکنان کو روک رکھا ہے ،حکومت اتنا ہی دباؤ ڈالے جتنا برداشت کرسکتی ہے ، ہم موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنے کا پورا موقع فراہم کررہے ہیں لیکن عمران خان نے اپنے ہی ساتھی حکومت گرانا چاہتے ہیں ، عمران خان اگر جمہوری استحکام چاہتے ہیں تو بد بودار وزراء کو کا بینہ سے الگ کریں ، یہ وزراء نہ صرف ان کی حکومت بلکہ ملک میں جمہوری اقدار کے لئے بھی خطرہ ہیں۔

، یہ وزراء جمہوریت پسند نہیں ہیں یہ جانے کس کے کہنے پر جمہوری راویت کو کچکل رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ظلم و تشدد ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔

، ہم پر ماضی میں بھی ظلم کیا گیا مگرہم نے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ، عمران خان سن لیں کہ پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے،

مزید : میٹروپولیٹن 4