پی ایچ اے کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں جشن بہاراں جاری

پی ایچ اے کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں جشن بہاراں جاری

لاہور(پ ر) پی ایچ اے کے زیراہتمام جیلانی پارک میں جشن بہاراں کاسلسلہ عروج پر ہے۔ خوشگوارموسم میں شہریوں کی بڑی تعداد پارک کا رخ کرتے ہوئے مختلف اداروں کے لگائے گئے سٹالز پر گہری دلچسپی کا اظہارکررہی ہے۔ اس حوالے سے مقامی کیٹرنگ کے ڈائریکٹر جواد شبیر نے کہا ہے کہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں جشن بہاراں کا انعقاد خوش آئندہ ہے، ایسے ایونٹس کے انعقاد سے شہریوں کو پرامن تفریح میسر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں پارک میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جن پر شرکا ء کا ہجوم دکھائی دے رہاہے۔

ایسے تفریحی پروگراموں کے انعقاد سے شہر کی رونقوں کو دوبارہ بحال کرنے اور شہریوں کی پریشانیاں دور کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4